کمشنر ملتان عامر خٹک سے ملتان ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

18

ملتان،13 مارچ (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک سے ملتان ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد نے ایوب سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی کمشنر11 ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔کمشنر عامر خٹک نے کمشنر 11 کو میچ جیتنے پر 50 ہزار کیش انعام دیا جبکہ کمشنر11 ٹیم نے کمشنر عامر خٹک کو سونئیر پیش کیا۔

اس موقع پر عامر خٹک نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے، اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہےجبکہ نسل نو کو مختلف کھیلوں میں حصہ دلوا کر پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے،ہاکی کا پہلا عالمی چیمپئن اور کئی مرتبہ عالمی فاتح بننے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے،نسل نو کو اس کھیل سے روشناس کروانے کیلئے گراس روٹ پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔