کوئٹہ،23مارچ (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے یوم پاکستان پر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں صدارتی اور ایکسیلینس اعزازات تقسیم کیے۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جمعرات کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب برائے تقسیم صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے امان اللہ خان ناصر، پروفیسر عبیداللہ درویش، ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی کو صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جبکہ شہدائے صحافت ارشاد احمد مستوئی اور اشرف زہری کو بعد از مرگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
بعدازاں گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے صادق علی، شراف شاد، ڈاکٹر نسرین گل، عصمت درانی، عبدالباری اسیر، رحمت بی بی تخلص آرزو زیارتوالہ، عبدالحیات، نبی بخش، شازیہ اکرم شاہوانی، محمد یاسین، رشید حسرت اور شبانہ سلطان سمیت چوبیس شخصیات کو صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز 2020 سے نوازا گیا جبکہ شعیب علی، عارف علی، ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، در محمد کاسی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن کاکڑ، خدائیداد، خورشید علی حسن، ڈاکٹر عابدہ بلوچ، داود شاہ ترین، پروفیسر احمد وقاص اور پروفیسر عارفہ علی کو صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا۔
اس موقع پرصوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، اعلیٰ سرکاری آفیسران سمیت سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔