ہماری خواتین عزم و جرت اور ایثار و قربانی کا دوسرا نام ہیں،ایگزیکٹوڈائریکٹر

23

لاہور۔8مارچ  (اے پی پی):ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نازیہ جبیں نے کہا ہے کہ الحمرا خواتین کے عالمی دن پر قوم کی بہادر بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین عزم و جرت اور ایثار و قربانی کا دوسرا نام ہیں،خواتین نے عظیم اقدار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔نازیہ جبیں نے کہا کہ مستحکم و خوبصورت معاشرہ  خواتین کے فعال و متحرک کردار کے مرہونِ منت ہے،خواتین نے ہر شعبہ میں کامیابیوں کے سنہری باب درج کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین محنت،لگن اور تعمیر ی جذبے کے اظہار میں نئی نسل کی رہنما ہیں۔ ایکزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ خواتین کے عالمی دن  پر الحمرا خواتین کی نمائش و مشاعرہ کا اہتمام کر رہاہے۔