ملتان۔8مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر حج ملتان ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ماں، بہن اور بیٹی جیسے مقدس رشتوں سے نوازا ہے خواتین کو مقابلہ کرکےآگےآنا ہوگا اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہوگی 8 مارچ محنت کش خواتین کا عالمی دن ہے اس دن شکاگو کی محنت کش خواتین نے حقوق کے لیے آو از اٹھائی اورانکی جدوجہد کے نتیجہ میں انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن نے اپنے چارٹر میں ان کے لیے حقوق متعین کیے 8 مارچ اس جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ملتان کے زیر اہتمام مقامی کالج ملتان میں منعقدہ خصوصی سیمینارو آگاہی واک سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کسی بھی طورپر لاہور،کراچی اوراسلام آباد کی خواتین سے کم نہیں مگرصلاحیتوں کااظہار نہ کرنے اورپیچھے رہ جانے کے سبب محرومی و استحصالی کا شکار ہیں۔ ہمیں خواتین کو مساوی حقوق دینے ہوں گے تبھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپناکردارادا کرسکیں گی۔ملک ریحان عباس کھوکھر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دیئے جو اس سے پہلے کسی مذہب نے نہیں دیئے۔ ہمیں خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض کی بھی بات کرنی ہوگی۔ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے خصوصی کاو شیں کرنا ہونگی۔ کیونکہ پڑھی لکھی ماں پڑھے لکھے معاشرے کو تخلیق کرتی ہے۔اس موقع پر خواتین سے اظہار یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔











