اسلام آباد، 12 اپریل ( اے پی پی): اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کامیابی کے سفرسے عبارت ہے جس کے دوران پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی ۔ایک سال کے دوران اورملک کو درپیش کٹھن معاشی اور توانائی کے چیلنجز پرقابو پایا گیا۔وزیراعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران توانائی، مواصلات، زراعت، صحت، تربیت اور فلاح و بہبود کے خصوسی اقدامات کیے۔18 اپریل 2022 کو پشاور موڑ اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا گیا۔8 مئی 2022 کو سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا۔4 جون 2022کو ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر کا افتتاح کیا گیا
24 جون 2022 کو گوادر کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا
5 جون، 2022 کو انڈس ہسپتال فیز 1 کا آغازگیا۔28 جون 2022 کو زندگی بچانے والی سی پی آر ٹریننگ مہم کا آغاز کیا گیا۔2 جولائی 2022 کو انوویشن ہب کا آغاز کیا گیا
7 جولائی 2022 کو بلیو اور گرین لائن (میٹرو بس) کا آغاز کیا گیا۔6 اگست 2022کو سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ کا آغاز کیا گیا۔14 اگست 2022 کو دوبارہ ریکارڈ شدہ قومی ترانے کو جاری کیا گیا۔14 اگست 2022 راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا۔19 اگست 2022 کو وزیراعظم کے ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیش پروگرام کا آغاز کیا گیا۔یکم ستمبر 2022 سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن سمیت 10,000 میگاواٹ سولرائزیشن کی منظوری دی گئی
10 اکتوبر 2022 کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے فیز II کے کمرشل آپریشنز کا افتتاح کیا گیا۔10 اکتوبر 2022 کو تھر انرجی لمیٹڈ (TEL) کے 330 میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔20 اکتوبر 2022 کو نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کا افتتاح کیا گیا
28 اکتوبر 2022 کو این پی اے آڈیٹوریم کا افتتاح کیا گیا۔31 اکتوبر 2022 کو 1800 ارب روپے کے کسان پیکج کا آغازکیا گیا۔7 اور 8 نومبر 2022کو COP-27 شرم الشیخ میں ماحولیاتی تبدیلی اور کمزور کمیونٹیز کی پائیداری کے اجلاس کی شریک صدارت کی گئی۔23 نومبر 2022 کو ینگ ڈویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔25 نومبر 2022 کو پی این ایس خیبر کا آغاز کیا گیا۔5 دسمبر 2022 کو منگلا ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کے ری فربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کیاگیا۔7 دسمبر 2022 کو 21 ویں ایشیا پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈز 2022 کا افتتاح کیا گیا۔9 دسمبر 2022 کو انصاف شاہ پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔27 دسمبر 2022 کو ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ 3 جنوری 2023 کو توانائی کے تحفظ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔4 جنوری 2023 کو گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول، غلام رسول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔4 جنوری 2023 کو سمارٹ سکول صحبت پور کا افتتاح کیا گیا۔9 جنوری 2023 کو جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی 10 بلین امریکی ڈالر عطیہ کا وعدہ کیا گیا ۔24 جنوری 2023کو کاروبار اور زراعت کے لیے پی ایم یوتھ لون اسکیم کا افتتاح کیا گیا۔27 جنوری 2023کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس (مارگلہ تا کراچی) کا افتتاح کیا گیا۔2 فروری 2023 کو کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (K-3) کے یونٹ 3 کا افتتاح کیا گیا۔7 فروری 2023 کو ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے وزیراعظم کا ریلیف فنڈ قائم کیا۔28 فروری 2023 کو “اسکول آن وہیلز” منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔17 مارچ 2023کو مفت گندم رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا۔21 مارچ 2023 کو ٹیلی سکول پاکستان موبائل فون ایپلی کیشن کا افتتاح کیا گیا۔22 مارچ کو مٹھی میں 330 میگاواٹ تھل نووا پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔











