اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کیجانب سے محروم معیشت لوگوں اور بچوں میں عیدی اورمٹھائی تقسیم

39

اوکاڑہ،24اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے محروم معیشت اورمحنت کش افراد جو  کہ جھگیوں وغیرہ میں تنگدستی میں زندگی بسر کررہے ہیں ان  کو اسلامی تہوارعید کی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ایک زخمی اہلکار کی عیادت کےلیےجارہے تھےکہ راستے میں  پکوڑے بیچنے والی محنت کش بزرگ خاتون دکھائی دی تو انھوں نے مزدوری پر مجبورخاتون کو عید کی مبارک باد کے ساتھ مٹھائی اور عیدی پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود دیگر لوگوں اور چھوٹے بچوں میں بھی مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔