اوکاڑہ، 40 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے شخض کو بحفاظت نکال لیا گیا

36

اوکاڑہ،24 اپریل(اے پی پی): نواحی گاؤں 28 ٹو ایل میں 40 سالہ شخص کنویں میں اترتے ہوئے سیڑھی ٹوٹنے کی وجہ سےاندر گرگیا.

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ ریسکیو وہیکل، ایمبولینس اور موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ڈرٹ ریسکیو ٹیموں نے کنویں میں اتر کر متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باسکٹ سٹریچر کی مدد سے متاثرہ شخص کو بحفاظت کنواں سے باہر نکال لیا اور متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

لواحقین نے ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے عزیز کی جان بچائی۔