اوکاڑہ؛ جامع مسجد عثمانیہ میں 73واں تین روزہ شبینہ قرآن مجید کا انعقاد

17

 

اوکاڑہ،18اپریل(اے پی پی): ماہ مقدس میں جامع مسجد عثمانیہ المعروف گول چوک میں 73واں تین روزہ شبینہ قرآن مجید کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآت عشرہ میں قرآن مجید سنایا گیا۔

 اس شبینہ کی ابتداء  قاری محمد ابو محی الاسلام پانی پتی نے کی ْاس کے علاوہ قاری فتح محمد پانی پتی ملتانی قاری رحیم بخش پانی پتی ملتانی اور نامور قرآء حضرات یہاں شبینہ میں قرآن مجید سناچکے ہیں ۔

شبینہ کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔لوگوں کی کثیر تعداد سمیت   پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ مدینہ منورہ سعودی عرب سے بھی قرآء حضرات نے بھی شبینہ میں شرکت کی۔