اوکاڑہ؛ ریل بازار میں واقع عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی

7

اوکاڑہ،24اپریل(اے پی پی): ریل بازار اوکاڑہ میں واقع دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر کپڑوں والے حصہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی فائر وہیکل، ایمبولینس اور موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور دو اطراف سے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کرکے آگ پرقابو پا لیا گیا،تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کےمطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔