اوکاڑہ،22 اپریل (اے پی پی): عید الفِطر کے موقع پر ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج جاری ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر ظفر اقبال کی سربراہی میں ریسکیو 1122 اوکاڑہ ضلع بھر میں عید الفطر کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات میں احسن طریقے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ تحصیل اوکاڑہ میں ضلع کونسل مسجد، فیضان مدینہ،غلہ منڈی مسجد، لیڈی پارک سکول، گول چوک مسجد، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، صفدر شہید پارک، مسجد اشرف المدارس کے علاوہ ضلع کی تینوں تحصیلوں کے مختلف مقامات پر ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔
عیدالفطر کےوقع پر ریسکیو ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں 12 ایمبولینسز ، 3 فائر وہیکلز اور 16 ریسکیو بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سارے انتظامات کو سپروائز کر رہے ہیں۔تحصیل آفیسرز اپنے زیرِنگرانی متعلقہ تحصیلوں میں انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں اورسنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم 24/7 فعل ہے اور پروٹوکول کوریج کے ساتھ ساتھ روٹین ایمرجنسی پر بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔











