اوکاڑہ،16 اپریل (اے پی پی): اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 3/4L میں بانسوں سے بنی ہوئی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور نوجوان ملبے تلے پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس، ریسکیو وہیکل اور ریسکیو موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے پھنسے ہوئے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 35 منٹ کی انتھک اور کامیاب آپریشن کے بعد دونوں متاثرین کو بحفاظت ملبے تلے سے نکال کر ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
چھت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔زخمیوں میں زرینہ زوجہ سیلم (40سال تقریباً) اور عثمان ولد شریف (20سال) سکنہ 3/4L شامل ہیں۔