اوکاڑہ:عیدالفطر سے قبل بازاروں میں رش، مرد، خواتین اور بچے خریداری میں مصروف

19

اوکاڑہ،21اپریل(اے پی پی):عیدالفطر سےقبل سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے شاپنگ سنٹروں اور عام دوکانوں کا رخ کرلیا ہے۔

 بازاروں میں عام دوکانوں پرچوڑیاں، جوتے، مہندی، آرٹیفشل جیولری،ریڈی میڈ گارمنٹس خریدنے والوں کا جم غفیر دکھائی دیتا ہے۔دوکانوں کے باہر بھی لگائے گئے مختلف کاؤنٹرز پر بھی خواتین اور بچوں کا رش نمایاں ہے۔

دوسری طرف سویٹس شاپس پررنگ برنگی مٹھائیاں، سویاں، پھیونیاں، کیک، مشروبات اوردیگراشیاء ضروریہ کی خریداری جاری ہے،اسکے علاوہ بیوٹی پارلرز پرخواتین جبکہ باربر شاپس پر بھی نوجوانوں کا رش ہے۔

عید الفطر کے حوالہ سے پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظات کئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 ٹیم بھی ایمرجنسی کوریج کے لئے متحرک ہے۔