اوکاڑہ،22اپریل اے پی پی): ڈپٹی کمشنرذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے عیدالفطر کے روزڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک لیاقت علی نے ان کا استقبا ل کیا۔ اس موقع پر انہوں جیل میں قید مختلف جرائم میں ملوث ملزمان بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔اسٹنٹ کمشنراوکاڑہ غلام مصطفیٰ جٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔











