اوکاڑہ: ایل پی جی کو استعمال کرنے والی بسوں، ویگنوں کےخلاف مہم جاری ہے۔خورشید جیلانی ترجمان ضلعی انتظامیہ

7

اوکاڑہ،29اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن و ترجمان ضلعی انتظامیہ   خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کو حادثات سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیی متحرک ہے اور ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدائیت پر ضلع بھرمیں ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی بسوں ،ویگنوں ، چنگ چی و آٹو رکشہ کے خلاف مہم جاری ہے جس کے نتیجے میں  ایل پی جی پر چلنے والی 50سے زائد گاڑیوں کو بند کردیا ہے اور2لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کرنا غیر قانونی اور انتہائی خطرناک عمل ہے اور ضلع میں ایل پی جی کے پبلک ٹرانسپورٹ میں بطور ایندھن استعمال پر مکمل پابندی ہے۔خورشید جیلانی نے کہا کہ ایل پی جی استعما ل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی مزید جو دکاندار پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ایل پی جی فروخت کریں گے ان دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان کی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گاانہوں نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ وسیع تر عوامی مفاد میں ان دکانداران کی نشاندہی کریں جو گاڑیوں کو ایل پی جی فر وخت کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی فروخت کے روک تھام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے کنٹرول روم کا وٹس ایپ نمبر 03157741331ہے عوام الناس اس نمبر پر اطلاع دیں تاکہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔