اوکاڑہ/جامع عثمانیہ  مسجد گول چوک میں  جمعتہ الوداع کے اجتماع میں ملکی سلامتی،ترقی اور عالم اسلام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

90

اوکاڑہ،21اپریل (اے پی پی):ملک کے دیگرشہروں کی طرح ضلع اوکاڑہ  کی تمام مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ضلع کی سب سے بڑی جامع عثمانیہ مسجد گول چوک میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں رمضان المبارک کی سعادت پر مبنی اظہار خیال کیا گیا اور ملکی سلامتی،ترقی اور عالم اسلام۔کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔