اوکاڑہ: یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پرکسی بھی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیورز ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

11

اوکاڑہ،11اپریل (اے پی پی): ریسکیو 1122اوکاڑہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں ہونے منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں احسن طریقے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کر رہی ہے۔ شہر میں امام بارگاہ حیدریہ لاری اڈہ میں ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ایمبولینس اور ریسکیو موٹر بائیکس کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے ریسکیو کی 5 سے زائد گاڑیاں اور 10 سے زائد ریسکیورز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اس ایونٹ کو سپروائز کر رہے ہیں۔