ملتان ،20 اپریل (اے پی پی ):ریسکیو حکام نے کہا کالر کے مطابق پلازہ کے ایک دفتر میں آگ لگی ہوئی ہے ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو سروس روانہ کر دی ہے اور کہا اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دفتر میں لگی آگ پر فائر فائٹنگ شروع کر دی ہے اور کہا اس فائر کیس میں ریسکیو 1122 کی ایک موٹر بائیک ایمبولینس ، ایک ایمبولینس اور 2 فائر وہیکلز نے حصہ لیا اورکہا کہ فائر فائٹنگ کے بعد کولنگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ہے اور انہوں نے کہا واقع کی اطلاع 15 پر مقامی پولیس کو بھی دی گئی ہے ریسکیو حکام نے مزید کہا کہ آگ سے تمام علاقہ مقیم محفوظ رہے اور کہا بروقت کارروائی کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور آبادی کو بھی آگ سے محفوظ کیا گیا ہے۔











