جلال پور کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے؛ رانا قاسم نون

10

جلال پورپیروالہ،30اپریل(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین استحقاق کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ جلال پور کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں تعینات اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری مشتاق احمد چوہان ایڈووکیٹ کیجانب سے مقامی شادی ہال میں  دی گئی عید ملن تقریب سے خطاب میں کیا۔

رانا قاسم نون نے اپنے خطاب میں حلقہ میں ترقیاتی کاموں بارے بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد سے جلال پور کارپٹ روڈ کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے، دریائے چناب پر پُل، شہر سلطان سے جلال پور تک کارپٹ روڈ کی تعمیر اور انڈسٹریل زون کے قیام سے جلال پور کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔

تقریب میں بار ایسوسی ایشن جلال پور منور خان لنگاہ، جنرل سیکرٹری جام عبدالمجید ، سابق صدر بار فیض رسول خان، راؤ عبدالجبار خان، جام عبدالمجید درگ ایڈووکیٹ، جام محمد سلیم ایڈووکیٹ،  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد حسین بھٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک مظہر چنڑ، دیوان  سید خضر عباس، خواجہ محمد سلیم، جام خدا بخش برار، حاجی محمد اسلم، سجاد خان بلوچ ایڈووکیٹ سمیت وکلا اور سیاسی و سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے  بھی شرکت کی۔

 تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار منور خان لنگاہ نے چوہدری مشتاق چوہان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی، مشتاق چوہان نے تقریب میں شرکت پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔