اوکاڑہ،20اپریل(اے پی پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید ،ریجنل پولیس آفیسر میاں محبوب رشید ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت کے لئے خلوص نیت سے کئے گئے کام دنیا و آخرت میں نجات و بھلائی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے عام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے اور ان کی مشکلات میں کمی کے لئے جتنا بھی کام کیا جائے کم ہے حکومت نے مستحق لوگوں کو مفت آٹا فراہمی کا فقید المثال منصوبہ شروع کیا جس کی عملی تعبیر کے لئے انتظامی افسران و عملہ نے جس انداز میں کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ہمیں اپنی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور اپنی زندگیوں کو مخلوق خدا کی بہتری و بھلائی کے لئے وقف کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع اوکاڑہ میں مفت آٹا فراہمی کے سلسلہ میں خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری ٹیم نے بہترین کام کیا ہے اور دیگر معاملات کو بھی خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا ہے اب وقت ہے کہ ہم محروم معیشت لوگوں کو اپنے پاءوں پر کھڑا ہونے میں معاونت فراہم کریں اوکاڑہ کی ٹیم نے جس حسن تدبیر سے مفت آٹا فراہمی پوائنٹس کو فعال رکھا اورلوگوں کی خدمت کر کے انہوں نے نیکیاں بھی حاصل کی ہیں ریجنل پولیس آفیسر میاں محبوب رشید نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب لوگوں کو آٹے کی فراہمی حکومت کی جانب سے تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پولیس نے بھی دیگر سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ کام کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت سے بڑھ کر کچھ بھی عزیز نہیں ہے مفت آٹا فراہمی پوائنٹس پر لوگوں کی راہنمائی ،سیکیورٹی ،پارکنگ ،بلا تعطل ٹریفک کے بہاءو کو بحال رکھنا اہم ترین ترین ذمہ داری جس کو پولیس نے احسن انداز میں نبھایا ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) منصور امان نے کہا کہ مستحق لوگوں کومفت آٹا فراہمی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج تھا جس کی عملی تعبیر کے لئے اوکاڑہ ٹیم نے بہترین کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ پولیس ،ریونیو ،ضلع کونسل ،ریسکیو 1122،میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹیوں،محکمہ تعلیم، محکمہ صحت ،سول ڈیفنس،ڈی پی ایس کے اساتذہ،محکمہ انفارمیشن،ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران و اہلکاران اور خصوصا خواتین سرکاری ملازمین نے جس انداز سے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ ضلع میں 12لاکھ 28ہزار 335 آٹے کے تھیلے مفت مستحقین کو فراہم کئے گئے اس میں فلور ملز ایسوسی ایشن سمیت عمائدین اوکاڑہ نے بھی خصوصی تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی اوکاڑہ ٹیم پر فخر ہے جنہوں نے اس مشکل کام کو انتہائی جان فشانی، محبت، دیانتداری اور خلوص نیت سے ممکن بنایا بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید ،ریجنل پولیس آفیسر میاں محبوب رشید ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے سرکاری افسران و اہلکاران میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔











