خیرپور۔17اپریل(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے اپنے حلقے میں پاکستان بیت المال اور پاکستان سوئیٹ ہوم کا دورہ کیا ، یتیم بچوں سے ملاقات کی ، ان کے ساتھ وقت گزارا ، عید کے تحائف اور کپڑے وغیرہ دیئے،اس موقع پر انہوں نے کہا ک یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں ، ہم ہمیشہ انکے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سوئیٹ ھوم کا پروگرام شروع کیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں بچوں کا مستقبل محفوظ اور بہتر ہوا ہے۔
قبل ازیں اسیسٹینٹ ڈائیریکٹر بلاول الدین پیرزادہ نے ان کا استقبال کیا اور بچوں کے بارے میں معلومات دیں،ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔











