میرپورخاص،26 اپریل ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھرکی طرح میرپورخاص میں بھی حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ 24 اپریل سے 30 اپریل تک منایا جائےگاجس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے بچوں اور عورتوں کو بیماری سے آگاہی دینا ہے اس بات کا اظہار انہوں نے ایڈوکیسی سیمینار اور حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت سمیت صحت سے وابستہ اداروں کے ساتھ اس منانے والے ہفتے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے پیدائش سے 2 سال تک کے بچوں کو 12 خطرناک موضی بیماریوں سے بچانے کے لیئے مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر جے رام داس نے مزید کہا کہ میرپورخاص کے تمام یونین کائونسلز میں ایسی سہولیات بھی موجود ہیں تمام بنیادی صحت مرکز میں ٹیکوں کی سھولت دینے کے لیئے 73 سینٹر قائم کیئے ہوئے ہیں جب کے محکمہ صحت کے ویکسینیٹر بنیادی صحت مرکزوں سے دور موجود دہاتوں میں جا کر بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بناتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد بچوں اورعورتوں کو بیماری سے محفوظ رکھنا ہے انہوں نے والدین کو گذارش کی کہ وہ اپنے پیدا ہونے والے 23 ماہ تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں اور انہیں آن لائن سسٹم زندگی محفوظ پروگرام میں درج کرائیں تاکہ آپ کے معصوم پھولوں جیسے بچے 12 خطرناک بیماری سے محفوظ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس ہر بچے کے لیئے اہم اور لازم ہے جس کے بعد آپ کے پیارے بچے اس بیماروں سے بچ سکتے ہیں ضلعی میرپورخاص کی ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن جگانی نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کو 12 بیماروں، پولیو بچوں کی ٹی بی، خناق، کالی کھانسی، تشنج، ہیپاٹائٹس، نمونیہ، گردن توڑ بخار، دست الٹی، معیادی بخار، خسرہ سے بچاتی ہے اس کے علاوہ 15 سال کی عمر سے 49 سالوں کی عمر والی عورتوں کو جھٹکوں کی بیماری سے بچانے کے لیئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی کیا جاتا ہے جو کہ آسانی کے ساتھ کسی بھی سرکاری اسپتال میں بلکل مفت اور تجربیکار ای پی آئی ویکسینیٹروں سے لگائی جاتی ہے بچوں کی بیماریوں کا علاج حفاظتی ٹیکے ہی ہیں جن کے لگنے کے بعد پھر آپ کے بچے محفوظ رھ سکتے ہیں اس سے قبل ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر جیرام داس کی قیادت میں ( امریکن) اسپتال سے پريس ڪلب تک ريلي نکالي گئي ريلی اور ايڊوکيسي سيمينار ۾ مقررين کي جانب سے ہفتہ منانے کے سلسلے میں اپنے اپنے خیالات کا اظھار کیا گیا











