حسن ابدال،14 اپریل (اے پی پی) :چیئرمین اوقاف بورڈ لاہور حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں سکھ یاتریوں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں دینا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اورمہمان اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے واہگہ بارڈر سے ننکانہ صاحب تک اور پھر گوردوارہ پنجہ صاحب تک حکومت پاکستان کی ہدایت پر آپکے رہنے سہنے،کھانے پینے کا بندوبست ترجیح بنیادوں پر کیا گیا ہے سکھ یاتری ہمارے لئے وی وی آئی پی کادرجہ رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلہ کی بھوگ روسم کے موقع پر سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سکھ رہنماوں سردار امیر سنگھ،سردار ارامر جیت سنگھ،سردار بلویندر سنگھ،سردار اوتار سنگھ سنگیڑا,ساوندر سنگھ نے بھی خطاب کیا چیئرمین اوقاف بورڈ نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات دینے کے لئے ہم مصروف عمل ہیں آپ کی آمد سے چھ ماہ قبل ہی ہم اپنی تیاری شروع کر دیتے ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ سکھ یاتریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان آپکا اپنا گھر ہے آپ ہمارے بھائی ہیں ہمارا پیغام محبت ہے ننکانہ صاحب میں میوزیم اور لائبریری بنانے جارہے ہیں اور اس لائبرئیری میں آپکے آباو واجداد کی تاریخ پر مبنی کتب ہوں گی تاکہ نوجوان نسل اپنے بزرگوں کی تاریخ سے واقفیت حاصل کر سکے سکالر شپ شروع کرنے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کے بعد ہم نے پانچ ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کا کہا ہے لیکن بھارت سرکار تعاون نہیں کر رہی جب ہم مکہ اور مدینہ جاکر دلی سکون حاصل کرتے ہیں اور خوشی محسوس ہوتی ہے اسی طرح آپ کو یہاں آکر خوشی محسوس ہوتی ہے اگلی دفعہ جب آپ لوگ آئیں گے تو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو تبدیل دیکھیں گے انھوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب میں رہائش کی تمام سہولیات میسرہیں بزرگ حضرات کیلئے گروانڈ فلور اور نوجوان نسل کیلئے بالائی منزل پر کمروں کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ آپکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد سلیم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے ہم آپکی خدمت کر کے اسکوعبادت سمجھتے ہیں اور اپنی حیثیت سے بڑھ کر کر رہے ہیں یہ گرو کی سرزمین ہے بیساکھی دوسرے الفاظ میں خالصہ کادن ہے آپ انسانیت کو پہچاننے والے ہیں گروجی خود تکلیفیں برداشت کی ہیں لیکن لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ اصل سکون انسانیت کی خدمت میں ہے ہم نے ننکانہ صاحب میں بہترین انتظامات کئے ہیں پاکستان کی اعلی بسیں اور سیکورٹی فراہم کی ہے گرونانک کے شہر میں سات گوردواروں کو منسلک کرنے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے کمرے بک کروائے ہیں انھیں وہی کمرے الاٹ کئے گئے ہیں ہماری ٹیموں نے ننکانہ صاحب،واہگہ بارڈر اور پنجہ صاحب میں آپکو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے بہترین خدمات انجام دی ہیں انھوں نے کہا کہ پشاور کے گوردوارہ کی تزئین وآرائش پر کام جاری ہے عنقریب ہی گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کی دکانوں کو ختم کر کے آپ کے لئے رہائشیں بنانے جارہے ہیں میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ جتنی خدمت سکھ یاتریوں کی پاکستان حکومت نے کی ہے کسی ملک نے کبھی نہیں کی ہوگی تقریب کے اختتام پر چیئرمین اوقاف بورڈ لاہور حبیب الرحمن گیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد سلیم،اے سی حسن ابدال ڈاکٹرثناء کو سکھ یاتری رہنماوں کی طرف سے چادریں (سروپا) پیش کیا گیا۔











