دیپالپور، وین اور رکشہ میں تصادم، آگ لگنے سے7 افراد جھلس گئے

9

دیپالپور،24اپریل(اے پی پی): پاکپتن روڈ نزد آفیسرز کالونی کے قریب بولان وین اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ کو آگ لگ گئی، جس کے باعث  رکشہ میں سوار 7 افراد جھلس گئے۔

 جھلسنے والوں میں 4 خواتین ، 2 بچے اور 1 مَرد شامل ہے جبکہ 1 خاتون کو ماتھے پر چوٹ لگی۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی 2 ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے زخمی خاتون کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی جبکہ جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا ہے۔