رمضان المبارک  اختتام  کی جانب گامزن، مسلمان  عید الفطر کی تیاریوں میں مصروف

17

اسلام آباد، 20 اپریل (اے پی پی):رمضان المبارک  کا  بابرکت مہینہ اپنے اختتام  کی جانب گامزن ہے اوردنیا بھر کے مسلمان  عید الفطر یا میٹھی عید  کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پاکستان     میں بھی ان دنوں  لوگ عید کی تیاریوں میں جوش و خروش  سے مصروف نظر آتے ہیں اور میٹھی عید کی خوشیاں منانے کے لیے بازاروں میں خریداروں کا  رش اور رونقیں عروج پر پہنچ چکی ہیں،لوگ  عید کے لیے کپڑوں، جوتوں اور تحائف   خریدنے میں مصروف ہیں، چوڑیوں ، مہندی   اور جیولری کے سٹالز  کی رونق   دیدنی ہے۔

مساجد میں عید الفطر کے اجتماعات اور گھروں میں مہمانوں کی خاطر مدارت  کے لیے  اہتمام  بھی شروع ہو چکے ہیں جبکہ بچے عید کے دن ملنے والی عید ی کے لیے  پرجوش ہیں۔

عید خوشیاں منانے اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے،اپنی خوشیوں  میں انہیں بھی شامل کرنا چاہیے  جو ان خوشیوں کو منانے کی استطاعت نہیں رکھتےتا کہ ہم اس دن کو  اس کی حقیقی روح کے ساتھ منا  کر خوشیاں  بانٹ سکیں۔