میرپورخاص، 20 اپریل(اے پی پی):آئی جی سندھ غلام نبی کی سخت احکامات اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار مہر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری کی ہدایات پر میرپورخاص پولیس کا ڈی ایس پی سٹی منظور لکھی، انچارج سی آئی اے پولیس عنایت زرداری، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی اور ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن انسپکٹر میر محمد کیریو کی سربراہی میں ہلال مارکیٹ میں پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ سات بند دکانوں کے تالے توڑ کر، بھاری تعداد میں آداب سفینہ،اے ٹو زیڈ، مین پری کا چھورا برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے پوری ہلال مارکیٹ کا سرچ آپریشن یونین کے رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔











