ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کی فرض شنا سی اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال، تین لاکھ روپے اور موبائل فون مسافر کےحوالے

38

ملتان،19 اپریل(اے پی پی): ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کی فرض شنا سی اور ایمانداری کی ایک اور اعلیٰ مثال، ٹرين 11اپ ہزارہ ایکسپریس پر سفر کرنے والا مسافر جاوید اقبال شکیل اپنا بیگ ٹرين 11اپ ہزارہ ایکسپریس میں بھول گیا تھا بیگ میں مسافر کے تین لاکھ روپے اور قیمتی موبائل فون بھی تھا انچارج چوکی ریلوے پولیس شور کوٹ کینٹ اے ایس آئی فاروق احمد نے بیگ تلاش کروا کر مسافر کے حوالے کردیا جس پر مسافر جاوید اقبال شکیل نے ریلوے پولیس کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔