رینالہ خورد،19اپریل(اے پی پی): رینالہ خوردشہر اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیاجوآدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کےباعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دوسری جانب گندم کی تیارفصل کی کٹائی جاری تھی بارش کے بعد کٹائی کاعمل تاخیرکا شکارہوگیا۔











