رینالہ خورد26اپریل(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردچودھری ضیااللہ چدھڑ نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ ایک آبادی میں نجی گودام پر چھاپہ مارا اور گودام سےذخیرہ کی گئی گندم کے 2100بیگ برآمد کرلیے۔ اسسٹنٹ کمشنرنےگندم کے برآمد شدہ بیگ حکومت کی جانب سے رینالہ خوردمیں قائم کیے گئیے سرکاری خریدگندم سنٹر کے انچارج کے حوالے کردیے ہیں اورذخیرہ اندوز کے خلاف کارتوائی شروع کردی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرضیااللہ نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔











