سکھر، تیزآندھی اور بوندا باندی کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

28

سکھر۔26اپریل(اے پی پی) دریائے سندھ کے کنارے واقع سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں آندھی اور بندہ باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آندھی  کے بعد متعدد فیڈر ٹریپ  کر گئے۔

دن تین بجے کے قریب سکھر سمیت اندرون تیز آندھی اور مٹی کا طوفان آیا اس کے ساتھ ہی بوندا باندی  شروع ہوئی۔آندھی کے باعث بجلی کے کھنبے اور درخت گر گئے اور کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ کچے مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں جبکہ گھوٹکی، خیرپور سمیت مختلف علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والے سیپکوکے درجنوں فیڈر ٹرپ  کر  گئے جس کے نتیجہ میں متعدد علاقوں  میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھرسمیت بالائی و شمالی سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔