سکھر۔26اپریل(اے پی پی):غریب و ناداروں کے دکھ سکھ میں ہر وقت ان کے ساتھ رہنے والی، ممتاز سماجی رہنما ریحانہ مصطفی سہاگ نے پی ایس 32 کے متعدد گاﺅں اور دیہات میں جاکر کم آمدن افراد میں خوراک اور کھانے پینے کی اشیائ، راشن، تحائف اور عیدی تقسیم کی۔
اس موقع پر ریحانہ مصطفی سہاگ کا کہنا تھا کہ ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بلا تفریق اپنے بہن بھائیوں کے دکھ درد میں ان کے ساتھ رہنا اپنا نصب العین سمجھتے ہیں،میرے علائقہ کے لوگوں کی تکلیف میری تکلیف ہے، ہمارے خاندان نے اپنے آبائی گاﺅں کے ضرورت مندوں کا جس طرح سے ماضی میں خیال رکھا وہ ہمیشہ اسی جذبے لگن اور ہمدردی کے ساتھ میں قائم و دائم رہیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی۔ ریحانہ سہاگ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں جیتے گی اور خدا کہ فضل سے بے روزگاری، مہنگائی اور بد امنی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔یاد رہے کہ ریحانہ مصطفی نے یوسی منگھنواری کے گاﺅں محمد صالح خاصخیلی، حاجن خاصخیلی، برکت خاصخیلی، گاﺅں خان محمد شاہانی میں مگریا اور شاہانی برادریوں میں عید کے تحائف تقسیم کیئے اور عیدی بھی تقسیم کی۔











