سکھر۔18اپریل(اے پی پی): رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں سحر افطار کا اہتمام باعث برکت اور رحمت ہے اسلام اجتماعیت کو فروغ دینا ہے ، سکھرپریس کلب کی جانب سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ، ڈی آئی جی نے خصوصی شرکت کی۔
سکھر پریس کلب کی جانب سے رکھی گئی گرینڈ افطار ڈنر تقریب میں سیاسی سماجی ، تاجر برادری، وکلاءبرادری، ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی اور پولیس افسران سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق والے افراد نے شرکت کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکریٹری لالا اسد پٹھان نے شرکت کی،اس موقع مولانا اللہ وسایو نے ملکہ سلامتی اور معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔