سکھر: پولیس کی کاروائی ، دس روز قبل اغوا ہونے والے ساحل کمار باحفاظت بازیاب

35

سکھر،03اپریل(اے پی پی):پولیس کی باگڑجی کچے جھلی کلواڑی میں اہم کاروائی 10 روز قبل تھانہ کندھرا کی حدود سے اغوا ہونے والا مغوی ساحل کمار باحفاظت بازیاب کرلیا، اغواءکاروں نے اسلحے کے زور پہ ساحل کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پہ لے گئے تھے ۔

 ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کے احکامات اور ایس ایس پی سنگھار ملک کی نگرانی میں مغفی اطلاع پہ باگڑجی کچے میں کاروائی کے دوران مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا،ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی اور ایس ایس پی سنگھار ملک کی جانب سے پولیس کی بروقت کاروائی پہ شاباش کا پیغام دیا گیا۔