ملتان 26 اپریل (اے ]پی پی ):ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر کی ہدایت پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات باہمی دلچسپی ، پیشہ ورانہ آمور اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے متعلقہ امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا سیکرٹری ہیلتھ نے نشتر انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت بھی کی جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس اور ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران نشتر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا اور سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے تمام آمور میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ علاؤہ ازیں انہوں نے نشتر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، نشتر سکل لیب، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن, نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹوڈنٹس کیفے ٹیریا اور شعبہ انتہائی نگہداشت سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو علاج معالجے اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے استفسار کیا. انہوں نے انتظامی افسران کو طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج اور ایم ایس نشتر ہسپتال اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے











