لاہور 26 اپریل ( اے پی پی ) ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کی الحمرا آمد ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر’نے استقبال کیا۔جعفر روناس نے محمد سلیم ساگر کو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔محمد سلیم ساگر کا نیک خواہشات کا خیرمقدم ملاقات میں دوطرفہ سطح پر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔الحمرا اور خانہ فرہنگ ایران نوجوانوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔ورکشاپ میں تین ایرانی آرٹسٹ ‘نوجوان آرٹسٹوں کے فن کو نکھارئیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران فن اور فنکاروں کی خدمات کو سراہتے ہیں۔اسلامی فن ثقافت کے فروغ کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،الحمرا اپنی احسن روایات کو آگے بڑھائے گا۔ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس نے اس موقع پر کہا کہ ایران قدیم فنون کے خزانوں سے مالا مال ہے۔ورکشاپ کے انتظامات کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں جائیں گی۔ملاقات کے اختتام پر سوونئیر کا تبادلہ ہوا۔











