شجاع آباد؛عید الفطر پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل

13

 

 

شجاع آباد، 18 اپریل (اے پی پی ):عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،چاند رات 2:00 بجے سے عملہ صفائی عید گاہوں اور مساجد کو جانے والے راستے پر خصوصی صفائی کرے گا، اطراف میں چونے کی لائنیں بھی لگائی  جائے گی۔

 اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر عامر رؤف نے انچارج شعبہ صفائی و سب انجینئر سینٹری سپروائزر/ میٹ و سینٹیشن سٹاف کے ساتھ عیدالفطر کے حوالے سے میٹنگ کی گئی۔

 میٹینگ میں انچارج شعبہ صفائی کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ عید گاہ/ مساجد کی جانب جانے والے راستوں پر خصوصی صفائی کی جائے، تمام روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ اور چونے کی لائنیں لگائی جائے، دوران ایام عید الفطر تمام سینٹیشن سٹاف کی تعطیلات منسوخ کی جاتی ہیں تمام سٹاف فیلڈ میں نظر آنا چاہیے۔

سب انجینئر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا  گیا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن فنکشنل ہونے چاہیں، لائٹ جانے کی صورت میں فوری طور پر جنریٹر کو چلایا جائے، کوئی بھی سیوریج سے متعلقہ شکایت موصول ہو اس کو فوری طور پر حل کیا جائے، کسی قسم کی کوتاہی/ غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔