شجاع آباد کی قدیمی مسجد حسینیہ اور مدنی جامع مسجد میں ختم قرآن شریف اور دستارِ بندی

25

ملتان،20 اپریل(اے پی پی): پورے پاکستان کی طرح شجاع آباد کی قدیمی مسجد مسجد حسینیہ المعروف قاضیوں والی مسجد میں گزشتہ رات نماز تراویح میں ختم قرآن شریف ہوا جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے نماز تراویح ادا کی۔ختم قرآن مجید کے موقع پر مقررین نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی فصیلت اور لیلۃ القدر کی فصیلت بھی بیان کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تقاریر بھی کی گئیں۔

مسجد کے خطیب قاضی قمر الصالحین نے لیلۃ القدر پر اور ختم قرآن مجید پر اظہار خیال فرمایا اور کہا کہ احادیث میں آخری عشرے کی بڑی فضیلت بتائی گئی ہے کیونکہ یہ نجات حاصل کرنے کا عشرہ ہے اور اسی عشرے میں لیلۃ القدر بھی ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے، اس عشرے میں اللہ رب العزت کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے جہنم سے نجات کی دعا مانگی جاتی ہیں آخری عشرے میں ہی ہزار راتوں سے افضل رات ’لیلۃ القدر‘ کو بھی مسلمان اپنی اپنی انفرادی یا اجتماعی طور پر تلاش کرتے ہیں۔

آخر میں دعا کرائی گئی اور ختم قرآن مجید پر حافظ صاحب کی اور مسجد خدمت گزار فیاض پہلوان اور نعیم منشی اور دیگر افراد کی دستارِ بندی بھی کی گئی اور تمام افراد جو کہ پورا سال مسجد کی خدمت کرتے ہیں انہیں بھی دستار بندی سے نوازا گیا اور ملک پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں خصوصاً  فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد اس مبارک مہینے کے صدقے آزادی نصیب فرمائے اور کشمیری بھائیوں کو بھی آزادی نصیب فرمائے۔