طوری مارکیٹ پاراچنار میں یوم شہداء منایا گیا

19

 

پارہ چنار، 18 اپریل (اے پی پی):

طوری مارکیٹ پاراچنار میں یوم شہداء منایا گیا جس میں دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شہداء کی یاد میں شمعے روشن کی گئیں اور روزہ داروں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ستائیس رمضان المبارک دو ہزار سترہ کو افطاری سے چیند منٹ پہلے طوری بازار پاراچنار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جس میں تقریبآ تین سو افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے اس موقع پر شہداء کے ورثاء کا کہنا تھا کہ دو ہزار سترہ میں ہونے والے خود کش دھماکے انتہائی افسوسناک تھے جس میں بے گناہ روزہ دار مارے گئے