کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا عید پر اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

13

 

ملتان، 18 اپریل (اے پی پی):

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عید پر اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سیکرٹری آرٹی ایز کو فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیں۔زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت جرمانے کئے جائیں۔باز نہ آنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ تمام بس اڈوں کو پر صفائ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے واضح آویزاں کئے جائیں۔ کمشنر عامر خٹک نے بس اڈوں پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اڈوں پر کھانے کی اشیاء مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی مل کر کارروائی کریں۔ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی سپلائ پر بھی کارروائی کی جائے۔کسی مسافر کو بس کی چھت پر سفر کرنے کی اجازت کا ہوگی۔ سیکرٹری آر ٹی اے، ٹریفک پولیس تمام بسوں کو چیک کریں گے۔ گاڑیوں کی فٹنس بارے بھی مکمل سکروٹنی کی جائے۔