عید کے دنوں میں زائدکرایہ وصول کرنے اور مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ملک احمد فراز اعوان

24

اوکاڑہ،21اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک احمد فراز اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے مدینہ فلائنگ کوچ اور جنرل بس اسٹینڈکا دورہ کیا، مسافروں سے طے شدہ کرایہ کی وصولی بابت دریافت کیا،مسافروں کے لئے بنائی گئی انتظار گاہ،واش رومزکی صفائی ستھرائی ،واش رومز میں لائٹس ،پانی اور صابن کی دستیابی،پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی،

سیکیورٹی کے انتظامات اور کرائے نامے چیک کئے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں زائدکرایہ وصول کرنے والوں اور مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفورنے بس و ویگن اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لئے کئے جانے والے اقدامات ،حکومتی ہدایات اور ان پر عمل در آمد کے لئے ادارہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔