فیصل آباد، کاشتکاروں میں باردانہ تقسیم کرکے گندم خریداری مہم کا آغازکردیا گیا

31

فیصل ۱ٓباد  ۔12اپریل  (اے پی پی):گندم خریداری سنٹر سیٹ تھری پر کاشتکاروں میں باردانہ تقسیم کرکے گندم خریداری مہم کا بدھ کے روز افتتاح کر دیا گیا۔کمشنر سلوت سعید اورڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے  افتتاح کیا اس موقع پر کمشنر نے بتایاکہ ڈویژن بھر میں سال 2023-24کیلئے 5 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید اری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے مجموعی طور پر 41 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ضلع فیصل آباد میں 11،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7،ضلع جھنگ میں  18اور ضلع چنیوٹ میں 5سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔گندم خریداری مہم کی نگرانی کیلئے تمام تر انتظامی مشینری بھرپور انداز میں متحرک ہے تاکہ کاشتکاروں کیلئے ضروری سہولیات برقراررہیں۔کمشنر نے سنٹر انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور  باردانہ کی منصفانہ اورشفاف تقسیم کے علاوہ گندم کی خریداری کو منظم رکھنے،قیمت کی آسان ادائیگی اور گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کیلئے آرام دہ انتظامات حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ ضلع فیصل آبادمیں گندم کی خریداری کیلئے11 خریداری مراکز سیٹ VI سیلوز،سرشمیر،دارلاحسان،جڑانوالہ سٹی،بچیانہ،روڈالہ روڈ،جھوک دتہ،تاندلیانوالہ سٹی،کنجوانی،ماموں کانجن اور سمندری میں قائم کئے گئے ہیں۔