لائیو سٹاک فارمنگ میں جدت لا کر دودھ ،گوشت کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے: سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور

23

لاہور ، 15 اپریل(اے پی پی): سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ لائیو سٹاک فارمنگ میں جدت لا کر دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔   گورنمنٹ لائیو سٹاک فارمز مویشی پال کی تربیت و آگاہی کیلئے مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں  تجرباتی فارم شیرگڑھ اوکاڑہ کے تفصیلی دورہ کے دوران کیا  جہاں انہوں نے جانوروں کے باڑے، دفاتر، فیڈ سٹور اور مختلف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ انتظامی امور میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور تحقیقی سرگرمیوں بارے قابل عمل منصوبہ پیش کیا جائے۔  بعد ازاں سیکرٹری لائیو سٹاک نے قادرآباد میں قائم مفت آٹا فراہمی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے آٹا فراہمی کے عمل کو سپروائز بھی کیا۔

اس کے علاوہ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈائریکٹوریٹ لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن، ویٹرنری ہسپتال اور تشخیصی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر  ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر محمد انیس بھی سیکرٹری لائیو سٹاک کے ہمراہ تھے۔