ملتان،22 اپریل(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے فیلڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام و ورکرز کو شاباش دی اور کہا کہ عید کے روز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے بارے کمپنی ورکز فیلڈ میں موجود ہیں۔
کمشنر عامر خٹک نے ورکرز سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اس عید پر واضح تبدیلی نظر آئے گی ، تمام محکموں کی عید عوام کی خدمت میں گزرے گی۔
سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب،انوار الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔











