گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے عید کی نماز گورنر ہاوس میں ادا کی

20

کوئٹہ،22 اپریل (اے پی پی): گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے عید کی نماز گورنر ہاوس میں ادا کی۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگ گئیں۔نماز عید کے بعد گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم افغان نے لوگو ں سے عید ملی اور عید کی مبارکباد دی۔