ملتان؛ سیوریج لائنوں، نشیبی علاقوں سے گندگی صاف کرنے کا سمارٹ پلان نافذ

20

ملتان، 05 اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران کمپنی انتظامیہ نے سیوریج لائنوں اور نشیبی علاقوں سے گندگی صاف کرنے کا سمارٹ پلان نافذ کردیا ہے جس کے تحت بارش کے فوری بعد صفائی آپریشن میں تیزی لائی جائے گی اور نکاسی آب یقینی بنائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے بعد بھرپور آپریشن کلین اپ کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں اور ڈیوائیڈر سے گندگی کلئیر کی گئی۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر بھی عارضی صفائی کیمپس قائم کردیے گئے ہیں تاکہ سنٹرز کو بحال رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر عوام میں صفائی کے حوالے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔

شاہد یعقوب نے کہا کہ شہر اولیاء کے باسیوں کو صفائی کے حوالے سے ریلیف فراہمی ترجیح ہے۔کمپنی کو قدموں پر کھڑا کرنے کیلئے مشینری اور افرادی قوت مکمل کی جارہی ہے۔