ملتان ؛ ٹریفک کانسٹبلز کی ترقی کےلئے امتحان کا عمل شروع

21

ملتان، 15 اپریل (اے پی پی ): آئی جی پنجاب کے حکم پر ٹریفک کانسٹبلز کی اگلے رینک میں ترقی ترقی کےلئے امتحان کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ٹی او محمد نعیم شاہد کا کہنا تھا کہ  اے لسٹ کا امتحان پولیس لائن میں جاری و ساری ہے، اے لسٹ امتحان میں 73ٹریفک کانسٹیبلز نے شرکت کی ہے ۔اے لسٹ میں کامیاب امیدواروں کا بی لسٹ کا امتحان لیا جائے گا اور میرٹ پر پوار اترنے والے اہلکاروں کو اگلے رینک پر ترقی دے دی جائے گی  ۔

انہوں نے کہا میرٹ اور شفافیت کو ہرممکن یقینی بنایا جائے ، میرٹ پر ترقی اور بروقت ترقی ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔