ملتان، 26 اپریل ( اےپی پی): کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز اور شہریوں سے پارکنگ فیس کی مد میں زائد رقم وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نےغیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوور چارجنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا،تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹن کارپوریشن نے غیرقانونی پارلنگ اسٹینڈ قائم کر کے شہریوں کی جیبوں سے زائد رقم بٹورنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کارروائی کی،اے سی سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو موقع سے گرفتار کروا کر مقدمات درج کروا دیے۔کارروائی کارڈیالوجی اسپتال،چلڈرن اسپتال،شہبازشریف اسپتال اور دوست پلازہ میں کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے کہا کہ شہریوں سے غیرضروری پیسے لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور پبلک مقامات پر کسی قسم کی پارکنگ فیس وصول کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔











