موٹروے پولیس  کیجانب سے اوور چارجنگ کے خلاف آپریشن جاری

12

ملتان،21 اپریل(اے پی پی ): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس  پر اوور چارجنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کے ویژن  کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل ٹو زون محمدسلیم کی ہدایت پر سیکٹرکمانڈر غلام قادر سندھو نے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کو کنٹرول کرنے  کیلئے تمام بیٹس میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ شہریوں کو عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے سےکسی قسم کی دشواری سے بچایا جاسکے۔

 باقی بیٹس کی طرح بیٹ نمبر 27 میں بھی اوورلوڈنگ اوورچارجنگ کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اور اوور چارجنگ کی مد میں وصول کی جانے والی بھاری رقوم واپس کروائی گئی ہے ۔