نارووال،30اپریل(اے پی پی) پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرمیں صفائی ستھرائی،لائیٹس کی تنصیب،چوکوں چوراہوں پرصفائی کے حوالےسےکام جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرزمہم کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ضلع بھر کے لوکل گورنمنٹ افسران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھرمیں میونسپل سروسز کی بہتری اور صفائی کے نظام کی بہتری کے متعلقہ افسران کو ٹھوس اور موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے عوام کی شکایات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکو پنجاب سٹیز پروگرام اورضلع کونسل کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی سی نے اس موقع پر افسران کوہدایت کی کہ سڑکوں کے اردگرد، اہم چوراہوں اور پارکس کی خوبصورتی،بہتری اور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔