ملتان،5اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے کہا ہے کہ کمشنر آفس عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی فوکس کررہا ہے،نامکمل سکیموں اور روائتی سستی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے بیوٹیفکیشن اور سیوریج، صفائی مسائل بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان عامر خٹک نے شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اہم سڑکوں، مقامات پر تیار مقامی پودے لگائے جائیں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ زبانی دعوؤں کے برعکس عوام کو بیوٹیفکیشن پر عملی کام نظر آنا چاہیے۔
کمشنر انجینئر عامر خٹک نے شہر اولیاء کی خوبصورتی کیلئے ایم ڈی اے، پی ایچ اے، کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں ثقافتی رنگ کو خصوصی طور پر نمایاں کیا جائے۔ شہر کے اہم چوکوں پر ٹریفک سگنلز کو فنکشنل کرنے بارے رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے ایم ڈی اے کو ٹریفک پولیس کیساتھ ملکر ٹریفک پلان مرتب کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے ایم ڈی اے ، پی ایچ اے کو احکامات دیے کہ کینٹ فلائی اوور براستہ پرانا شجاع آباد روڈ تا ناگ شاہ داخلی خارجی دروازے تک گرین بیلٹس، روڈ کی تزئین و آرائش کی جائے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز ویسٹ مینجمنٹ صفائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے۔
کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دیگر یونین کونسلوں تک دائرہ کار بڑھانے کیلئے سمری بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر عامر خٹک نے واسا ریکوری تھرڈ پارٹی آؤٹ سورس سمری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو واسا بارے متعدد شکایات، حل بارے فوری اقدامات کریں،واسا کی ریکوری اہداف بہتر بنا کر محکمے کے مسائل کا حل کیا جاسکتا۔











