نوشہرہ ورکاں؛آتشزدگی کے سات واقعات میں لاکھوں روپیے کا سامان اور گندم خاکستر

12

نوشہرہ ورکاں،25اپریل(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں آتشزدگی کے سات واقعات میں لاکھوں روپیے کا سامان اور گندم خاکستر ہو گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر دیگر ممکنہ نقصان سے محفوظ کر لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ ورکاں تحصیل ایریا میں کھڑی گندم اور گندم کا بھوسہ جلنے کے سات واقعات  رونما ہوئے  اور ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑھتے شعلوں پر قابو پایا اور ملحقہ کھیتوں کو پھیلتی ہوئی آگ سے محفوظ کیا، جبکہ نواحی گاؤں بدورتہ میں فیصل جاوید سپر سٹور میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے سپر سٹور میں پڑا لاکھوں مالیت کا  واحد اثاثہ کی صورت سامان جل کر راکھ بن گیا، آگ لگنے کی اطلاع کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ملحقہ گھروں اور دوکانوں کو آگ کے خطرے سے محفوظ بنایا۔